Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصیٰ کی توہین،پوری عرب دنیا کی توہین کے مترادف ہے:عمرو موسیٰ

amr-mousa-the-arab-league-secretary-general عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل عمرو موسیٰ نے اسرائیل کی طرف سے بیت المقدس میں اقصیٰ مسجد کی توہین کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اس طرح کے اقدامات کرکے سارے عربوں کی توہین کر رہا ہے۔ موسیٰ نے کہا کہ قابض انتظامیہ کی طرف سے فلسطین میں مذھبی مقامات کی مسلسل توہین کرنے سے عرب دنیا کی تذلیل ہو رہی ہے۔ عمرو موسیٰ نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے وزراء خارجہ بدھ کو ایک اجلاس کر رہے ہیں جس میں اس معاملے پر غور کیا جائیگا اور اور اس توہین آمیز رویے کا جواب دینے کیلئے حکمت عملی بھی ترتیب دی جائیگی۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مسجد ابراہیم کو یہودی ورثے میں شامل کرنا غیر قانونی عمل ہے اور اسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا ان تمام معاملات پر عرب وزراء خارجہ کی میٹنگ میں گفتگو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں اس نئی امریکی پیشکش پر بھی بحث و تمہیث کی جائیگی ،جس میں اسرائیل کے ساتھ مزاکرت شروع کرنے کا کہا گیا ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan