Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عرب پارلیمانوں کے اسپیکر کا دورہ غزہ کا اعلان

dr-mohammed-abu-hudaib-the-head-of-the-political-and-national-security-committee-in-the-arab-transitional-parliament عرب پارلیمانوں کے اسپیکر ناکہ بندی توڑنے کے لیے غزہ کا دورہ کریں گے- عرب پارلیمان میں قومی سلامتی اور سیاسی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد ابوہدیب نے اعلان کیا ہے کہ یہ دورہ آئندہ ماہ اپریل میں ہو گا- انہوں نے کہا کہ دورے کامقصد غزہ کی محصور فلسطینی عوام کے حالات سے آگاہی حاصل کرنا ہے- الجزیرہ نیٹ نے محمد ابو ھدیب کا قول نقل کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں عرب پارلیمان کے اجلاس میں عرب ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکر ز اور ارکان پر مشتمل وفد تشکیل دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں عرب سربراہی کانفرنس کے بعد غزہ کا دورہ کرے گا- اس دورے کا مقصد فلسطینی عوام کے حالات سے آگاہی اور ان سے اظہار یکجہتی کرنا ہے- عرب پارلیمان نے دورے کے حوالے سے ضروری رابطے کئے ہیں- واضح رہے کہ عرب لیگ کے زیر نگرانی عرب پارلیمان کے اتحاد کے وفد نے گزشتہ ماہ غزہ کا دورہ کیا تھا اور فلسطینی آئینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan