عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل عمرو موسیٰ نے اسرائیل کی طرف سے بیت المقدس میں اقصیٰ مسجد کی توہین کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اس طرح کے اقدامات کرکے سارے عربوں کی توہین کر رہا ہے۔ موسیٰ نے کہا کہ قابض انتظامیہ کی طرف سے فلسطین میں مذھبی مقامات کی مسلسل توہین کرنے سے عرب دنیا کی تذلیل ہو رہی ہے۔ عمرو موسیٰ نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے وزراء خارجہ بدھ کو ایک اجلاس کر رہے ہیں جس میں اس معاملے پر غور کیا جائیگا اور اور اس توہین آمیز رویے کا جواب دینے کیلئے حکمت عملی بھی ترتیب دی جائیگی۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مسجد ابراہیم کو یہودی ورثے میں شامل کرنا غیر قانونی عمل ہے اور اسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا ان تمام معاملات پر عرب وزراء خارجہ کی میٹنگ میں گفتگو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں اس نئی امریکی پیشکش پر بھی بحث و تمہیث کی جائیگی ،جس میں اسرائیل کے ساتھ مزاکرت شروع کرنے کا کہا گیا ہے