Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کی کھدائی کے دس سال، مقبوضہ فلسطین میں عام ہڑتال کا اعلان

palestine_foundation_pakistan_protest-palestinian-citizens4

مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے دوران اسرائیلی قبضے میں چلے گئے فلسطینی علاقوں میں قائم سپریم عرب عوامی فالواپ کمیٹی نے یکم اکتوبر کومسجد اقصی کی بنیادوں کی کھدائی کے باعث اس کے ایک حصے کو نقصان پہنچنے کے دس سال مکمل ہونے پر تمام فلسطینی علاقوں میں عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عرب عوامی فالواپ کمیٹی کا اجلاس مقبوضہ فلسطینی شہر ام الفحم میں ہفتے کےروز ہوا. اجلاس میں طے کیا گیا کہ سنہ 2000ء میں مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کو یہودیوں کی کھدائی سے ہونےوالے نقصان اور مسجد اقصیٰ کے لیے قربانی دینے والے 13 فلسطینی شہداء کی یاد میں احتجاجی ریلیاں اور جلسے جلوس منعقد کیے جائیں گے.اس سلسلے میں مرکزی احتجاجی ریلی ام الفحم میں ہو گی،جبکہ متعدد دیگر شہروں، سخینین اور عرابہ میں بھی احتجاجی جلسے اور مظاہرے کیے جائیں گے. اس کے علاوہ مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں کھدائی کے باعث اس میں پیدا ہونے والی لرزش کی یاد میں مقبوضہ شہروں الجلیل، المثلث اور صحرائے نقب میں یادگاری سیمینار بھی منعقد کیے جائیں گے اور آخر میں شہداء اقصیٰ کی یاد میں ان کی قبروں پر شمعیں بھی روشن کی جائیں گی. کمیٹی کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی تمام فلسطینی سیاسی اور مذہبی جماعتوں ، طلبہ تنظیموں اور عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی جانی مالی قربانی دینے کی تیاریں کریں، اس کے علاوہ فالو اپ کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan