Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ، 75 ہزار فلسطینیوں کیشرکت

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی جانب سے عائد کردہ سخت رکاوٹوں اور پابندیوں کے باوجود جمعہ کو دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے ادارے نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 75 ہزار نمازیوں نے مسجد اقصی کے صحنوں میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

“صفا” ایجنسی کے نامہ نگار نے واضح کیا کہ دسیوں ہزار افراد صبح سویرے ہی سے مسجد کی جانب روانہ ہو گئے تھے، جبکہ اس دوران قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کے دروازوں اور مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم شہر کے گردونواح میں اپنی نفری میں بھاری اضافہ کر دیا تھا۔

نامہ نگار نے مزید بتایا کہ قابض فوج نے شہر کے مختلف حصوں، قدیم شہر کے اندر اور مسجد کے گردونواح میں درجنوں آہنی رکاوٹیں کھڑی کر دیں، اس کے علاوہ متعدد نوجوانوں کو روک کر ان کے شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کی۔

قابض اسرائیل گزشتہ تین برسوں سے فلسطینی شہریوں کو مغربی کنارے کے گورنریوں اور غزہ کی پٹی سے نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصی تک پہنچنے سے روک رہا ہے، جو کہ مقدس شہر تک رسائی اور نقل و حرکت پر عائد کی گئی پابندیوں کا حصہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan