Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ میں قربانی کی متنازعہ رسم روکیں گے: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری نے ان ثالثوں کے لیے اپنی تحریک کے ردعمل کا انکشاف کیا جن کے ذریعے اسرائیلی نے یہ پیغام بھیجا تھا کہ وہ آباد کاروں کے گروہوں کو مسجد اقصیٰ میں “قربانی ذبح کرنے” سے روکے گا۔

العاروری نے جمعرات کی شام الاقصیٰ ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ قابض ریاست نے ثالثوں کے ذریعے پیغام بھیجا ہے کہ وہ آباد کاروں کے گروہوں کو الاقصیٰ میں قربانی کے جانور ذبح کرنے سے روکے گا۔

صفا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس کے وعدوں پر بھروسہ نہیں ہے بلکہ ہمیں قابض ریاست کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے لوگوں کی صلاحیت اور مزاحمت پر بھروسہ ہے۔

العاروری نے مزید کہا کہ جارحیت کی منصوبہ بندی اس وقت اپنے عروج پر تھی جب قابض آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں جانور قربانی کرنے کا متنازعہ اعلان کیا۔ اس اشتعال انگیز اعلان پر ہمارے لوگ ہر جگہ، خاص طور پر القدس اور الاقصیٰ میں اٹھ کھڑے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام قابض ریاست کا مقابلہ کرنے کے لیے مستقل چوکس ہیں اور وہ اس مسئلے ، القدس اور مقدسات کے وفادار محافظ ہیں۔

انہوں نے تمام تاریخی فلسطین میں فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ عوامی سطح پر متحرک ہو جائیں، اور سیاسی، میڈیا اور زمینی طور پر ہر حیثیت سے فلسطین کا دفاع کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan