Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد ابراہیمی کو یہودیانے کے خلاف فلسطینی ریلی پر طاقت کا استعمال

کل سوموارکے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں  سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے مسجد ابراہیمی کویہودیانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقعے پرنکالی گئی ریلی پر قابض اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

 مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سوموار کی صبح مسجد ابراہیمی کی سیڑھیوں کی تاریخی دیوار کو گرائے جانے کے خلاف ریلی مسجد کے دروازوں کے قریب پہنچی۔ دیوار کے اس حصے کو گرانے کا مقصد حرم ابراہیمی میں یہودی آباد کاروں کے دراندازی کو آسان بنانے کے لیے الیکٹرک لفٹ کی تعمیر کرنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے مسجد ابراہیمی کے دروازے بند کر دیے، مظاہرین کو وہاں پہنچنے سے روک دیا، شہریوں اور صحافیوں پر حملہ کیا اور متعدد  نوجوانوں کو تشدد کے بعد گرفتار کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے ایک نوجوان کو الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے گرفتار کیا اور اس پر تشدد کیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض حکام نے “الیکٹرک لفٹ” کا منصوبہ  مکمل کرنے کے لیے الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے کچھ حصوں کو کاٹنا شروع کر دیا۔

اگست 2021 میں قابض حکام نے مسجد ابراہیمی اور اس کی سہولیات کے 300 مربع میٹر کے رقبے پر یہودیت کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا، جس میں الیکٹرک لفٹ کی تنصیب بھی شامل تھی جس کا مقصد آبادکاروں کی دراندازی کو آسان بنانا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan