Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس کے بیان پر حماس کی شدید تنقید

palestine_foundation_pakistan_hamas-logo2

اسلامی تحریک مزاحمت –حماس- نے فلسطینی صدر محمود عباس کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے یہودیوں کے فلسطین میں قومیت کے حق تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محمود عباس جن کی آئینی مدت صدارت ختم ہو چکی ہے نے واشنگٹن میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ “وہ فلسطین میں یہودیوں کے قوم کی حیثیت سے وجود سے قطعا انکار نہیں کریں گے”۔ جمعرات کے روز دمشق میں حماس کے دفترسے جاری ایک بیان میں محمودعباس کے اس بیان کو “غیر معمولی سیاسی گراوٹ” قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ “محمود عباس فلسطین کی مقدس سر زمین کے بارے میں صہیونیوں کی بولی بول رہے ہیں۔ محمود عباس یہودیوں کے حق قومیت کو تسلیم نہیں کر رہے بلکہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی آباد کاری کو تسلیم کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی بے دخلی کو تسلیم کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ “حماس محمود عباس کے اس بیان کو فلسطینی عوام کے خلاف جاری جرائم، یہودی بستیوں کی تعمیر،غزہ کی معاشی ناکہ بندی جیسی حماقتوں میں اسرائیل کی حوصلہ افزائی کے مترادف سمجھتی ہے”۔ بیان میں کہا گیا کہ محمود عباس کی طرف سے سیاسی دوڑ اسرائیل کو مزید ریلیف فراہم کرنا اور مفت میں صہیونی خدمت سے خطے میں امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ ہی اس سے فلسطین کو کوئی فائدہ ہوسکتا ہے، بلکہ اس سے اسرائیل کو اپنے جرائم جاری رکھنے اور خطے میں بالا دستی کو مضبوط کرنے کا موقع ملے گا۔ بیان میں فلسطین کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھی محمود عباس کے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی اسرائیل نوازی کو بے نقاب کریں۔ کیونکہ محمود عباس اسرائیل سے مل کر فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan