Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مبحوح کے قاتل اسرائیل میں ہیں: خلفان

mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades11 متحدہ عرب امارات کے پولیس چیف خلفان تمیم نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈرمحمود البحوح کو انیس جنوری کو دبئی میں ٹارگٹ کلنگ حملے میں شہید کرنے والے تمام مشتبہ افراد اسرائیل میں ہیں، جن کا تعاقب جاری رہے گا۔ پیر کے روز دبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مبحوح کے قاتلوں نے دبئی سے روانگی کے بعد مختلف اطراف میں سفر کیا تاہم وہ بالآخر تمام اسرائیل میں جمع ہوئے ہیں، تاہم وہ ہمیشہ کےلیے اسرائیل میں نہیں رہیں گے بلکہ وہاں سے نکلیں گے اورپکڑ لیے جائیں گے۔ خفان تمیم نے مزید کہا کہ اسرائیل کی تمام حکومتیں ماضی میں ٹارگٹ کلنگ اور خون خرابے میں ملوث رہی ہیں، دنیا میں قیام امن کے نام پرقتل وغارت گری اسرائیل کا وطیرہ رہا ہے، تاہم ہم اپنے ملک میں ہونے والی کسی بھی دہشت گردی کی کارروائی کا سختی سے نوٹس لیں گے اور اس کے مرتکب تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ پولیس چیف نے مزید کہا کہ مبحوح کے قاتلوں نے نہایت مہارت کے ساتھ جعلی پاسپورٹ حاصل کیے اور دوبئی کا سفر کرکے مبحوح تک رسائی حاصل کی، اس وقت جعلی پاسپورٹ پریہودیوں کا سفر اہم ہوگیا ہے، اس کے علاوہ تحقیقاتی اداروں نے یہ انکشاف کرلیا ہے کہ مبحوح کے قتل میں اس ڈرگ کا استعمال کیاگیا ہے جوعام طور سزائے موت کے مجرموں کوان کی سزا پرعمل درآمد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس موقع پرخلفان تمیم نے کہا کہ ان کی حکومت نے تمام صہیونیوں کے ملک میں داخلےپر مکمل طورپر پابندی عائد کردی ہے، اس سلسلے میں غیر معینہ مدت تک لگائی جانے والی پابندی پران تمام یہودی شہریوں پر بھی اطلاق ہوگا جو یورپ کے کسی بھی ملک کی دوہری شہریت رکھتے ہوں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan