Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جناب سفیر۔۔۔۔ آج کتنے فلسطینی بچے قتل کیے ؟

gaza-children3 اسپین میں تعینات اسرائیلی سفیر کو ملک کے سینکڑوں بچوں کی جانب سے خطوط موصول ہوئے ہیں جن میں بچوں نے مجموعی طور پر اسرائیلی سفیر سے پوچھا ہےکہ “جناب سفیر صاحب۔۔۔۔ آج کتنے فلسطینی بچوں کو قتل کیا ہے؟”۔ ہسپانوی بچوں کی جانب سے صہیونی سفیرکویہ خطوط ایسے وقت میں موصول ہوئے جبکہ اسرائیل کو یورپ میں فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی پرکڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خطوط موصول ہونے کے بعد میڈریڈ میں متعین صہیونی سفیرکو شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خطوط میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، بےگناہ افراد کے قتل عام، بمباری اور معاشی ناکہ بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحقیر آمیز سوالات پوچھے گئٓے ہیں۔ یہ سوال” جناب سفیر آج کتنے فلسطینی بچے قتل کیے” تمام خطوط میں عام ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگرمطالبات میں فلسطینیوں کا قتل عام روکنے ، تمام فلسطینی بچوں کو آزادی فراہم کرنے کے مطالبات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بعض دلچسپ جملے بھی ان خطوط کا حصہ ہیں۔ مثلا” یہودی دولت کے لیے فلسطینیوں کو قتل کر رہے ہیں، یہودیو۔۔۔۔! فلسطینیوں کے لیے فلسطین کی زمین خالی کردو، وہاں چلے جاؤ جہاں تمہارااستقبال کرنے کو کوئی تیار ہو”۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق خطوط کی لکھائی سے ایسے لگتا ہے کہ یہ بالکل چھوٹے بچوں نے لکھے ہیں۔ دسری جانب اسرائیلی وزرارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسپین میں سفارت خانے کو ارسال کیے گئے خطوط ایک طے شدہ منصوبے کا حصہ ہیں، کیونکہ دس سال کی عمرکے بچے اس طرح نہ تو سوچ سکتے ہیں اور نہ ہی اس کا اظہار کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مئی 2009 میں بھی اسرائیلی سفیر پر ہسپانوی شہریوں نے اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ ایک فٹ بال کا میچ دیکھنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan