Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

لیبیا کا بری اور بحری راستوں سے امدادی قافلے غزہ لانے کا اعلان

palestine_foundation_pakistan_libyan-aid-convoy-for-gaza

غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر آنے والے امدادی جہاز فریڈیم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کے بعد عالمی سطح پرغزہ کے محصورین کے لیے امدادی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے. غزہ کے لیے انہی امدادی کوششوں کے ضمن میں لیبیا نے بھی ایک بحری امدادی جہاز سمندر کے راستے اور ایک امدادی قافلہ خشکی کے راستے غزہ روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کو لیبیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امدادی سامان پر مشمل بحری جہاز لیبیا کی حکومت اورصدر کرنل معمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام کے زیرانتظام”قذافی ویلفیئر فاٶنڈیشن ” کی جانب سے امدادی سامان کے ہمراہ غزہ روانہ کیا جائے گا. قذافی فاٶنڈیشن کے طرابلس میں قائم دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امدادی بیڑا آئندہ جمعہ کے روز لیبیا کے شہر”اثنیا” سے “لافریو” بندرگاہ سے روانہ ہو گا، جو یونان کے سمندری راستے سے ہوتا ہوا غزہ پہنچے گا. بیان میں مزید کہا گیا کہ امدادی جہاز پر خوراک اور ادویات سمیت بنیادی ضرورت کے سامان کی دو ہزار ٹن سے زائد مقدار غزہ بھیجی جائے گی. امدادی سامان کے علاوہ لیبیا میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے اہلکار اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک ہوں گے. قبل ازیں لیبیا کی حکومت کے زیرانتظام نیشنل اسٹینڈنگ کمیٹی نے خشکی کے راستے ایک بڑا امدادی قافلہ غزہ روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے. اس امدادی قافلے کے لیے الگ سے تیاریاں جاری ہیں. کم ازکم 20 ٹرکوں پر امدادی سامان کی بھاری کھیپ لے کر یہ قافلہ پیر کے روز طرابلس سےغزہ روانہ ہو گا.خشکی کے راستے آنے والے امدادی قافلے میں آٹا، میدہ، کپڑے، چادریں، ادویات، میڈیکل کا سامان، بچوں کے اسکولوں کے بستے، اسٹیشنری، کھجوریں اور ایک میڈیکل ٹیم بھی غزہ روانہ کی جائے گی جوغزہ کے مریضوں کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ وہاں کے طبی عملے کو تربیت بھی فراہم کرے گی. کمیٹی کے چیئرمین نوری بن عثمان نے ایک عرب نشریاتی ادارے کو بتایا کہ انہوں نے خشکی کے راستے جانے والے قافلے کو باحفاظت غزہ پہنچانے کے لیے مصری حکومت اور قاہرہ میں ہلال احمر کے حکام سےرابطہ کیا ہے۔ انہیں امید ہے کہ مصر امدادی قافلے کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گا۔ واضح رہے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے بعد عرب اور دیگر ممالک کی طرف سے خشکی کے راستےمصری سرزمین سے غزہ آنے والے امدادی قافلوں کو مصر ی حکام نے روک دیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan