مصر میں صدر حسنی مبارک کے خلاف مظاہروں میں سے ایک بڑا جیسے ہی قاھرہ میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب پہنچا سفارت خانے سارا عملہ فرار ہو گیا۔ شہر کے علاقے جیزہ میں قاھرہ یونیورسٹی کے قریب واقع عمارت میں موجود عملے کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے ائیر بیس پہنچایا گیا جہاں سے تمام افراد ایک خصوصی جہاز کے ذریعے اسرائیلی چلے گئے۔ واضح رہے کہ موساد کے لیے جاسوسی نیٹ ورک چلانے والا اسرائیلی سفیر پہلے ہی فرار ہو چکا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی سفارت خانہ ایک شاندار عمارت میں انتہائی بلندی پر بنایا گیا تھا جہاں پر مظاہرین کی رسائی بظاہر نا ممکن تھی تاہم خوفزدہ عملے نے احتجاج کے شرکاء کے عمارت کے قریب پہنچنے سے قبل ہی فرار کے لیے ہیلی کاپٹر منگوا لیا۔