Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

گزشتہ ہفتے اسرائیل نے 10 خواتین سمیت 150 فلسطینی مزدور گرفتار کیے

palestine_foundation_pakistan_iof-arrests20

اسرائیل نے مغربی کنارے سے مقبوضہ فلسطین میں کام کے لیے آنے والے فلسطینی مزدوروں کی پکڑ دھکڑ مہم تیز کردی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران حیفا، خضیرہ، ناصرہ اور تل ابیب کے اضلاع سے 10 خواتین سمیت 150 مزدوروں کو اجازت نامے کے بغیر کام کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔ سنہ 1948ء سے اسرائیلی زیر نگین مقبوضہ فلسطین میں کام کرنے والی ورکرز یونین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کے خصوصی یونٹس نے مختلف اضلاع میں ورکشاپوں، فیکٹریوں اور گھروں میں چھاپے مار کر درجنوں فلسطینی مزدوروں کو اغوا کرکے پولیس کے تحقیقی مراکز منتقل کیا، زیر حراست افراد سے سخت تفتیش اور بد سلوکی کی گئی، بعض افراد پر بھاری مالے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ورکرز یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عفولہ کے قریبی دیہاتوں صندلہ اور مقیبلہ کی زرعی اراضی میں کام کرنے والی متعدد خواتین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والے افراد کو صہیونی عدالتوں نے بڑے پیمانے پر مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے جس نے ان کی مالی مشکلات دو چند ہوگئیں۔ یونین نے بتایا کہ اسرائیل نے ایک جانب غزہ کا محاصرہ کرکے انہیں جان بلب کر رکھا ہے تو دوسری جانب مغربی کنارے کے نادار اور غریب فلسطینیوں کے مقبوضہ فلسطین میں کام کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ یونین نے مطالبہ کیا کہ تمام فلسطینیوں کو روزگار اور زندگی گزارنے کے مساوی حقوق فراہم کیے جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan