Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دمشق میں ہزاروں فلسطینیوں کا احتجاجی مظاہرہ، عباس کی برخاستگی کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_protest-anti-pa-israel-negotiation-rally-damascus-syria

شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے یرموک کیمپ میں نماز جمعہ کے بعد فلسطینی کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینی اتھارٹی کے خلاف مظاہرہ کر کے محمود عباس کو عہدہ صدارت سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں شریک فلسطینیوں نے فلسطینی غیر آئینی صدر کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کی واپسی اور القدس کو چھوڑنے پر مشتمل فلسطین کے مسلمہ حقوق سے دستبردار ہونے کے بعد محمود عباس اور ان کی اتھارٹی کے پاس حکومت کرنے کا کوئی اختیار باقی نہیں رہتا۔ خیال رہے کہ پانچ روز قبل عرب ٹی وی چینل ’’الجزیرہ‘‘ کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ خفیہ مذاکرات میں فلسطینی حقوق سے دستبرداری کی پیش کش پر مشتمل 1600 سفارتی دستاویز منظر عام پر لانے کا عمل شروع ہونے کے بعد سے اندرون اور بیرون ملک فلسطینی عوام مغربی کنارے میں محمود عباس کے زیر انتظام فلسطینی اتھارٹی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، یورپی ممالک اور امریکا میں فلسطینی کمیونٹی کی جانب سے بھی محمود عباس کو عہدہ صدارات سے ہٹانے کے مطالبات سامنے آ چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan