Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض فوج کی سرپرستی میں آبادکاروں کا حملہ، فلسطینی املاک کو آگ لگا دی

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری جارحیت اور قابض صہیونی افواج کی کھلی پشت پناہی میں بپھرے ہوئے انتہا پسند آبادکاروں کی سفاکیت میں مسلسل اضافے کے دوران آج جمعہ کے روز متعدد علاقوں میں فلسطینی شہریوں کی املاک اور گھروں پر بیک وقت منظم حملے کیے گئے۔

نابلس کے جنوب میں واقع قصبے عصیرہ القبلية کے ولج کونسل کے سربراہ حافظ صالح کے مطابق انتہا پسند آبادکاروں نے قصبے کے جنوبی حصے پر دھاوا بولا اور ایک فلسطینی شہری احمد حمدان احمد کی گاڑی کے اگلے حصے کو آگ لگا کر خاکستر کر دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صہیونی شرپسندوں نے حسن عصایرہ نامی شہری کے گوداموں اور مشینری کو بھی نذرِ آتش کرنے کی ناکام کوشش کی۔

حافظ صالح نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ان گھروں پر کیا گیا جو ایک ایسی آبادکار بستی کے قریب واقع ہیں جو فلسطینی زمینوں پر غیر قانونی طور پر قائم کی گئی ہے، اس کے علاوہ آبادکاروں نے قصبے کو پانی فراہم کرنے والے ٹینک کو بھی نشانہ بنایا تاکہ پانی کی فراہمی منقطع ہو جائے اور شہری وہاں مرمتی کام کے لیے نہ پہنچ سکیں۔

دوسری جانب مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں برقا پر آبادکاروں نے مشرقی سمت سے یلغار کی اور قابض اسرائیلی فوج کے تحفظ میں ایک پارک کے قریب کئی فلسطینی نوجوانوں کو یرغمال بنا لیا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ شرپسند علاقے سے پسپا ہونے سے قبل شہریوں کی دو گاڑیاں بھی چھین کر لے گئے۔

اسی طرح بیت لحم کے جنوب مشرق میں واقع علاقے خلايل اللوز میں بھی مسلح آبادکار گھس آئے اور وہاں بئر المياه (پانی کے کنویں) کے مقام پر ڈیرے ڈال لیے، سکیورٹی ذرائع نے اس اقدام کو مقامی آبادی کے خلاف سخت اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

قبل ازیں یطا کے مغرب میں واقع علاقے مجد الباع میں عتنائیل نامی بستی سے نکلنے والے مسلح آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کے دوران دو بھائیوں کی گاڑیوں کو آگ لگا دی، جو مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے کیے جانے والے مسلسل حملوں کا ایک حصہ ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے قابض صہیونی افواج اور ان کے پروردہ آبادکاروں کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس میں شہریوں کے گھروں میں گھسنا، زیتون کے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑنا اور زرعی تنصیبات کی مسماری جیسے گھناؤنے جرائم شامل ہیں، جس نے پورے مغربی کنارے میں شدید تناؤ کی فضا پیدا کر دی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan