Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطین کی آزادی کے لیے قربانیاں دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: الزھار

palestine_foundation_pakistan_dr-mahmoud-al-zahar5 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کےمرکزی راہنما اور سابق فلسطینی وزیرخارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اور فلسطینی قوم مسئلہ فلسطین کے لیے مضبوط موقف اختیار کرنے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ فلسطین کے لیے قربانیاں دینے والوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ جمعہ کے روز غزہ میں سابق فلسطینی وزیر قانون اور وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور ناھض الریس مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ فلسطین ہر معزز اور آزاد فلسطینی کا وطن ہے اور سرزمین فلسطین کی دشمن کے قبضے سے آزادی کے لیے قربانیاں دینے والوں کے نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔ ڈاکٹر الزھار نے مرحوم ناھض الریس کی حیات وخدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے سال ہا سال تک فلسطینی عوام کی بہبود اور وطن کی آزادی کے لیے کئی شعبہ ہائے زندگی میں خدمات انجام دیں، ان کی خدمات فلسطین کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ناھض الریس تنظیم تحریک آزادی فلسطین کے نمایاں ترین راہنما رہے، ان کی وجہ سے تنظیم آزادی فلسطین کے کام کو مزید موثر بنانے میں مدد ملی، اپنے قلم اور عمل کے ذریعے انہوں نے پوری زندگی دشمن کے خلاف جہاد جاری رکھا۔ ڈاکٹر محمود الزھار نے موجودہ تنظیم آزادی فلسطین کی جانب سے ناھض ریس کے لیے کسی قسم کا تعزیتی پیغام اور ان کی خدمات کے اعتراف میں بخل سے کام لینے پرشدید تعجب کا اظہار کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan