Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی قیدی اسرائیلی جیل میں شہید

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoner11

فلسطین میں قیدیوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے”اسٹڈی سینٹر برائے حقوق اسیران” نے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی قید خانہ” ایچل” میں زیرحراست اکتیس سالہ فلسطینی قیدی محمد رائد ابو حماد بیماری، قید تنہائی اور صہیونی عملے کی دانستہ غفلت کے باعث جام شہادت نوش کر گیا ہے۔ شہید کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے”عزیریہ” سے تھا اور انہیں قابض صہیونی حکام نے گذشتہ ڈیڑھ برس سے ان کی علالت کے باوجود جیل میں تنہائی کی قید میں ڈال رکھا تھا۔

انسانی حقوق تنظیم کے ڈائریکٹر فواد الخفش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک اسیران فلسطین کے دوران اب تک شہید ہونے والوں میں رائد محمد ابو حماد کا نمبر ایک سو اٹھانوے ہے، تحریک اسیران کے دوران اب تک ایک سو ستانوے فلسطینی اسیران صہیونی عقوبت خانوں میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

فواد الخفش نے کہا کہ رائد ابوحماد گذشتہ طویل عرصے سے متعدد مہلک امراض میں مبتلا تھے، ان کی طبی حالت کے خراب ہونے کے باوجود قابض حکام انہیں قید تنہائی میں رکھنے پرمصررہے۔ اس دوران دیگر قیدیوں کی جانب سے بھی ان کی قید تنہائی ختم کرنے کے مطالبات کیے گئے تاہم صہیونی حکام کی دانستہ غفلت بالآخر جان لیوا ثابت ہوئی اور رائد ابو حماد جام شہادت نوش کر گئے۔

فواد الخفش نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی براداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل عقوبت خانوں میں قید تنہائی کا شکار اور مریض قیدیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل پردباؤ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ قید تنہائی کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی قیدی کی شہادت کی تحقیقات کے لیے عالمی سطح پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت ہے، تا کہ قیدی کی شہادت کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan