Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطینی مہاجرین کی واپسی اور قبلہ اول کی آزادی کاخواب مسلمانوں کے حقیقی اتحاد سے شرمندہ تعبیرہوگا، فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ’’یوم نکبہ‘‘ کی مناسبت سے منعقدہ فلسطین کانفرنس سے فلسطینی سفیر ولید ابو علی، جنرل (ر) حمید گل، سینیٹر ظفر علی شاہ، عبد الرشید ترابی اور دیگر کا خطاب
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹر کے زیر اہتمام میثاق تحقیقی سینٹر کے تعاون سے ’’یوم نکبہ ‘‘ کی مناسبت سے فلسطین کانفرنس بعنوان ’’فلسطین کی طرف واپسی‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان میں
islamabadseminar
اسلام آباد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ’’یوم نکبہ‘‘ کی مناسبت سے منعقدہ فلسطین کانفرنس سے فلسطینی سفیر ولید ابو علی، جنرل (ر) حمید گل، سینیٹر ظفر علی شاہ، عبد الرشید ترابی اور دیگر کا خطاب
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹر کے زیر اہتمام میثاق تحقیقی سینٹر کے تعاون سے ’’یوم نکبہ ‘‘ کی مناسبت سے فلسطین کانفرنس بعنوان ’’فلسطین کی طرف واپسی‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان میں

تعینات فلسطینی سفیر ولید ابو علی ،پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما سینیٹر ظفر علی شاہ، پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر جنرل(ر) حمید گل، جماعت اسلامی پاکستان آزاد کشمیر کے امیر مولانا عبد الرشید ترابی، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا افتخار نقوی سمیت جنرل (ر) علی قلی، بریگیڈئر آصف ہارون سمیت دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔فلسطینی ’’یوم نکبہ‘‘ کے 66برس مکمل ہونے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ فلسطین کانفرنس بعنوان ’’ریٹرن ٹو فلسطین‘‘ میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر ولید ابو علی کاکہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے استعماری نظام جمہوریت کے زورپرفلسطین کواسرائیلی غلامی میں دے رکھا ہے،امت مسلمہ کے باہمی انتشار کے خاتمے تک مقبوضہ مسلم خطوں کی آزادی ممکن نہیں ،اسلام دشمن قوتیں اسلامی ممالک کی تقسیم کے ذریعے دنیاپر غالب آئیں فلسطینی مہاجرین کی واپسی اور قبلہ اول کی آزادی کاخواب مسلمانوں کے حقیقی اتحاد سے شرمندہ تعبیرہوگا۔فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے باہمی انتشار کے خاتمے تک مقبوضہ اسلامی ممالک کی آزادی نا ممکن ہے اتحاد کا درس ہمارے دین نے دیا تھا مگر متحد کفر ہو چکا ہے آج کا دن ہمیں ایک بار پھر اس دور کی یاد دلا رہا ہے جب اسرائیل نے بیت المقدس کی پاک سرزمین پر اپنی ناپاک اور ظالم فوج کو ناجائز قبضہ کیلئے بھیجا اور اس کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہوکر آج بھی وطن واپسی کے منتظر ہیں پاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے اور ہم فلسطین کی آزادی کے لیے دنیا کے تمام فورمز پر پاکستان کے پر خلوص تعاون پر دل سے شکر گزار ہیں فلسطینی سفیر نے ایک سے زائدموقع پر جذباتی انداز میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔اس موقع پر انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے فلسطینی کاز کے لئے کی جانے والی جد وجہد کو سراہا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔

فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر جنرل (ر)حمیدگل کاکہنا تھا کہ بیت المقدس اورفلسطین مسلمانوں اورکافروں کے درمیان ہمیشہ تنازع کا سبب رہے ہیں لیکن جوبے بسی مقدس سرزمین پرآج دیکھنے میں آرہی ہے وہ پہلے کبھی نہ تھی ہماری نوجوان نسل کوآج تک باور کروایاجارہاہے کہ جمہوریت ہی ان کے حقوق کی اصل محافظ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان سے لیکر مصرتک یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ جمہوریت اسلام سے متصادم ایک نظام ہے یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ نے استعماری نظام جمہورت کے زورپر نصف صدی سے زائدعرصہ گزرنے کے باوجودفلسطین کو اسرائیل کی غلامی میں دے رکھا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں تسلیم کر لینا چاہیے کہ اسلام کا نظام ایک ہے او ر وہ قرآن کا نظام ہے جس کا ماڈل ریاست مدینہ اور خلفائے راشدین کا دور ہے اگر ہم آج بھی بحیثیت مسلمان دنیا کے تمام نظامو ں کو ٹھوکر مار کر قرآن کے نظام کی طرف لوٹ آئیں تو بیت المقدس ایک بار پھر امیر المومنین سیدنا فاروق اعظمؓ کے دور کی طرح بغیر جنگ کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یوم نکبہ کی مناسبت سے منعقد ہ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی آزادی اور فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کا سفر تقریباً برابر چل رہا ہے جب سے پاکستان بنا ہے اس وقت سے لے کر آج تک پاکستان کا موقف ہمیشہ دو ٹوک رہا ہے اور ہم آج بھی آزاد فلسطین کے علم بردار بن کر ان کی آواز کو دنیا میں پھیلا رہے ہیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر رشید ترابی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل یکساں ہیں اور ان کا حل صرف دعاؤں سے ممکن نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے والے ہیں فلسطینیوں نے آزادی کی جدوجہد میں جو نئے اسلوب متعارف کروائے آج وہ دنیا بھر میں آزادی کے متوالوں کے لیے مشعل راہ ہیں ہماری خواہش ہے کہ فلسطین کشمیر سے پہلے آزاد ہو ۔کانفرنس سے میثاق تھنک ٹینک کے ڈائریکٹر جنرل عبد اللہ گل نے کہا کہ آج الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیادنیابھرمیں پالیسی سازی کاحصہ بن چکا ہے لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت فلسطین کی آزادی کی آوازاٹھانے والاکوئی نہیں ایسے وقت میں ہم نے قدم آگے بڑھائے اور امت کو جگانے کا فیصلہ کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے راہنماعلامہ افتخارحسین نے کہاکہ دنیاظلم وبربریت کاگھربن چکی ہے اورہمیں اسے مل کرجنت ارضی بناناہے اغیارنے ایک نعرہ دیااورہم نے اسے مذہبی آزادی کے نام گلے کاطوق بنالیالیکن فلسطین کی آزادی کی آوازہمیشہ بلندہوتی رہے گی اور فلسطین ہماراتھااورہمیشہ رہے گااس موقع پر معروف میڈیا اینکروحیدحسین اور بریگیڈئر(ر) آصف ہارون نے بھی خطاب کیا۔
 
5
6
8
12
3
10
11

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan