Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری صیہونیوں کے ہاتھون کھلونا بن چکی ہے۔ مظفر احمد ہاشمی، علامہ قاضی احمد نورانی ،مولانا صادق رضا تقوی ، محفوظ یار خان اور صابر کربلائی کا مذمتی بیان

کراچی( )غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری صیہونیوں کے ہاتھون کھلونا بن چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی چیئر مین سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما

plf gaza

کراچی( )غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری صیہونیوں کے ہاتھون کھلونا بن چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی چیئر مین سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا صادق رضا تقوی، عوامی مسلم لیگ پاکستا ن کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے ایک مشترکہ ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ’’ادارہ نور حق‘‘ کراچی میں منعقد ہوا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ غاصب اسرائیل نے رمضان المبارک میں ایک ایسے وقت میں غزہ پر حملہ کیا ہے کہ جب پوری دنیا کے مسلمانوں کی طرح فلسطینی مسلمان بھی روزہ کی حالت میں ہیں ، ان کاکہنا تھا کہ شیطان بزرگ امریکہ غاصب اسرائیل کی مکمل سرپرستی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں آئے روز مظلوم فلسطینیوں کو غاصب صیہونی درندہ صفت افواج کے مظالم کا سامنا ہے۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ غاصب اسرائیل نے پورے فلسطین کو لہو لہو کر دیا ہے اور اب فلسطین کے بعد شام، مصر، لبنان، یمن، لیبیا سمیت عراق اور پاکستان کو بھی اپنی دہشت گردانہ پالیسیوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی کٹھ پتلی کا کردار ادا کرنے کی بجائے دنیا کے مظلوموں کی داد رسی کو پہنچے،۔ اجلاس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت رمضان المبارک میں فلسطینیوں اور قدس سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے شروع کی جانے والی مہم اور پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان کو حتمی شکل دی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan