فلسطینی آئینی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں ’’شفعاط‘‘ کیمپ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے- غزہ میں فلسطینی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیلی جارحیت پر فلسطینی اتھارٹی کی خاموشی کی بھی مذمت کی گئی- بیان کے مطابق فلسطینی اتھارٹی عوام کا دفاع کرنے کی بجائے اسرائیلی فوج کی حمایت کررہی ہے- بیان میں فلسطینی عوام کی مزاحمت کی تعریف کی گئی- فلسطینی حکومت نے واضح کیا کہ عوامی مزاحمت اس بات کی دلیل ہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمتی روح ختم کرنے کی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں- فلسطینی عوام کی ایک ہی ایک حکمت عملی ہے اور وہ مزاحمت کی حکمت عملی ہے- مغربی کنارے میں اسرائیل نوازحکومت کی تشکیل کے باوجود مزاحمت کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا – واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں شفعاط مہاجر کیمپ پر دھاوا بولا اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا- اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور فائرنگ بھی کی-