Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ہر حال میں مسجد اقصی ٰ کی حفاطت کی جائیگی: شیخ عکرمہ صبری

sheikh-ekrema-sabri مقبوضہ فلسطین کے مفتی اعظم شیخ عکرمہ صبری نے خبردار کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ کو مسمار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ منگل کے روز اپنے بیان میں شیخ نے اسرائیلی حکومت کو مقدس مسجد کی بنیادیں اکھیڑنے کی مذموم کوششوں کا ذمہ دار قرار دیا۔ مفتی اعظم 18ویں صدی کے ایک یہودی فقیہہ کی اس پیشنگوئی پر تبصرہ کر رہے تھے جس کے مطابق بیت المقدس کے پرانے شہر میں یہودیوں کی تباہ شدہ عبادت گاہ کی تعمیر 17/3/2010 سے شروع ہو گی۔ شیخ عکرمہ نے کہا کہ خوابوں اورپیشنگویوں سے یہودی اقصیٰ مسجد پر اپنا حق نہیں جتلا سکتے کیونکہ یہ صرف خیالی تصورات ہیں اور انہیں خیالی تصورات ہی سمجھا جائیگا۔ حقیقت کا ان سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔ مفتی اعظم نے کہا کہ یہودیوں نے بیت المقدس میں اپنی اجتماعی عبادت گاہ قائم کی ہے اور وہ اب اسے تباہ شدہ عبادت گاہ کا نام دے کر ان خیالی تصورات اور پیشنگویوں کو صحیح قرار دینا چاہتے ہیں اور دوسرا وہ اس طرح مسجد اقصیٰ کو منہدم کرکے اپنے اس متنازہ عبادت گاہ کو جواز فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ شیخ نے واضح کیا کہ مسجد اقصیٰ پر پوری دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا حق ہے اور مسجد اقصیٰ مسجد مسلمانوں کے عقیدے کے ساتھ پیوستہ ہے شیخ عکرمہ نے کہا کہ اقصیٰ کے محافظ اور مسلم عبادت گذار اس کی ہر حال میں حفاظت کریں گے اور کسی بھی صورت میں اس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔مفتی اعظم فلسطین نے عرب اور اسلامی دنیا کے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ مسجد الاقصیٰ اور بیت المقدس کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan