Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے: گرینڈی

gaza-situation بین الاقوامی ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) کے نئے کمیشنر جنرل فلیپو گرینڈی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں محاصرے کی وجہ صورتحال روز بروز بگڑتی جارہی ہے اور لوگوں کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اتوار کے روز مصر کے وزیر خارجہ احمد ابوالغیظ کے ساتھ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ایسی صورتحال سے نپٹنے کیلئے 60 برسوں سے کام کر رہا ہے تاہم یہاں غزہ کے اندر اور باہر آنے جانے کی رکاٹیں حائل ہیں کمیشنر نے کہا کہ یہاں لوگ تعمیراتی سامان کی عدم دستیابی سے بھی مسائل و مشکلات کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس نے ان مسائل پر مصری وزیر سے گفتگو کی۔ فلیپو گرینڈی نے کہا کہ اس نے مصری وزیر خارجہ کو غزہ کے عوام کی بے کسی و بے بسی سے آگاہ کیا ۔ گرینڈی نے اس سے پہلے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل عمر موسیٰ سے بھی ملاقات کی ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan