Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کا 90 فیصد پانی آلودہ، رپورٹ

palestine_foundation_pakistan_gaza-water-crisis3

غزہ میں واٹر کوالٹی اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کا 90 فیصد پانی انتہائی گدلا اور ناقابل استعمال ہے جس سے اہل غزہ کی صحت سخت خطرے میں ہے۔ پانچ سالہ اسرائیلی محاصرے کی بنا پر غزہ کے فلسطینی پہلے ہی غذائی قلت کے شکار ہیں تو دوسری جانب ناکافی سہولیات کی بنا پر غزہ کی فلسطینی حکومت شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے سے بھی قاصر ہے۔ رپورٹ کے مطابق گدلے پانی کے سبب فلسطینی اپنے گھروں میں پانی کو فلٹر کرنے کے آلات استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ بالخصوص گھروں میں قائم پانی کے کنووں میں کلورائیڈ کی زیادتی سے شہری بیمار ہو رہے ہیں۔ غزہ کے زیر زمین پانی کی اس تشویشناک صورتحال سے اہل غزہ کی صحت کی حالت انتہائی خطرے میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کا زیر زمین پانی شدید آلودہ ہو گیا ہے جس کی وجہ بوسیدہ سوریج نظام کے گندے پانی کا زیر زمین پانی میں شامل ہونا ہے۔ غاصب یہودی بستیوں کی جانب سے گٹر کا پانی اور مختلف کیمیائی غلاظتوں پر مشتمل پانی غزہ کی جانب چھوڑ دیا جاتا ہے جس سے سارے علاقے کا پانی شدید آلودہ ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ زیر زمین پانی کے ذخائر ہی غزہ کی غذائی ضروریات کا واحد سہارا ہے جو اب ناقابل استعمال ہو چکا ہے۔ غزہ میں بارش کے پانی کی شدید قلت کے باعث اہل غزہ سالانہ 170 ملین کیوبک میٹر زیر زمین پانی استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں پانی کے ذخائر کی قلت اور اسرائیلی قبضے کی وجہ سے ان مصادر کو درست طور پر استعمال نہ کرنے کی قدرت کے باعث پانی کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ ابتر صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan