Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امدادی قافلہ “ایشا 1” کی غزہ آمد، والہانہ استقبال

palestine_foundation_pakistan_asia-to-gaza-caravan8

ایشیا امن کارواں غزہ پہنچ گيا ہے جہاں فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے اس کا گرم جوش خیرمقدم کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی تنظیموں نے اس کارواں میں شامل افراد اور ملکوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ غزہ میں حماس کی حکومت اور دوسرے فلسطینی گروہوں نے ایشیا امن کارواں میں شامل افراد کی کوششوں کو سراہا کہ جنہوں نے پورے راستے اور سفر میں کافی مشکلات اور تکلیفیں برداشت کیں۔ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی سرکاری کمیٹی کے سربراہ احمد یوسف نے اس کارواں کے تمام افراد کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کارواں کے تمام افراد نے یہ تمام سختیاں برداشت کیں تاکہ غزہ پہنچ کر فلسطینی عوام کے حالات سے آگاہ ہو سکیں۔ تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان داؤد شہاب نے بھی اس کارواں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایشیا امن کارواں کے ارکان فلسطین کے منتخب وزیراعظم اسماعیل ہنیہ اور غزہ میں قانون ساز کونسل کے ارکان کے بعض ارکان سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت اور مصری حکومت کی جانب سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کے باوجود یہ کارواں آج پیر کے روز غزہ پہنچ گيا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan