Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں صحت کا بحران، 60 فیصد مریض براہ راست زخموں سے متاثر

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بین الاقوامی تنظیم اطباء بلا حدود (ایم ایس ایف) کی ایک عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں تنظیم کے طبی مراکز میں آنے والے تقریباً 60 فیصد کیسز براہ راست زخموں اور چوٹوں کے تھے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کے باوجود طبی اور معیشتی حالات میں کوئی قابل ذکر بہتری نہیں آئی ہے۔

تنظیم میں نفسیاتی آگاہی کے شعبے کی نگران، شیماء عودہ نے غزہ کی پٹی میں صحت کی صورتحال کو دم گھٹنے والی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو اب بھی ہر سطح پر سخت ترین حالات کا سامنا ہے۔

عودہ کے مطابق اگرچہ 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو سیز فائر کا معاہدہ نافذ العمل ہوا تھا، لیکن اس کے باوجود معیشتی اور طبی حالات بدستور ابتر ہیں، انہوں نے وضاحت کی کہ طبی سامان کی فراہمی پر عائد پابندیوں نے صحت کی سہولیات کو شدید متاثر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بنیادی ادویات بالخصوص دائمی امراض کے علاج کے لیے انسولین کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس کے ساتھ ساتھ جراحی کے آلات، جراثیم کش مواد اور انفیکشن سے بچاؤ کے سامان کی شدید قلت ہے، جس کا براہ راست منفی اثر طبی نگہداشت کے معیار اور مریضوں کے علاج میں عملے کی صلاحیت پر پڑا ہے۔

عہدیدار نے خبردار کیا کہ صاف پانی کی قلت اور نکاسی آب کی ناقص سہولیات کے نتیجے میں بگڑتی ہوئی معیشتی صورتحال کی وجہ سے جلد کی بیماریاں، اسہال اور نظام تنفس کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ صفائی ستھرائی اور مناسب طبی دیکھ بھال کی عدم موجودگی میں پناہ گاہوں اور خیموں میں رہنے والے بچوں میں خارش جیسی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

عودہ نے زور دے کر کہا کہ نام نہاد پر امن حالات کے باوجود آبادی کی تکالیف کا سلسلہ بدستور جاری ہے، وسائل کی شدید قلت اور بنیادی خدمات کی تنزلی کے پیش نظر انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ کی پٹی کے باقی ماندہ نظام صحت کو بچانے کے لیے فوری عالمی مداخلت کی جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan