Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں جنگی جرائم کے مترادف ہیں: حماس

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ قابض اسرائیلی طیاروں کی طرف سے غزہ کی پٹی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے دن بھر کی جانے والی بمباری ایک منظم جارحیت اور بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کا ڈھٹائی پر مبنی چیلنج ہے۔

حماس نے اپنے ایک پریس بیان میں اس امر پر زور دیا کہ قابض دشمن کی طرف سے مسلسل جاری جرائم اور ہولناک قتل عام فلسطینی عوام کے دلوں میں اپنی زمین، حقوق، زندگی، آزادی اور وقار کے ساتھ چمٹے رہنے کے عزم کو مزید پختہ کریں گے۔

تحریک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطینی عوام اپنی زمین سے جڑ اکھاڑنے کے تمام یہودیانے، غاصبانہ اور توسیع پسندانہ منصوبوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

’حماس‘ نے ثالثوں، جنگ بندی کے معاہدے کی ضمانت دینے والے ممالک اور اقوام متحدہ سے فوری اور ہنگامی اقدام اٹھانے کی پرزور اپیل کی ہے تاکہ اس سفاکانہ جارحیت کو روکا جا سکے۔

تحریک نے مطالبہ کیا کہ قابض اسرائیل کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ اپنے گھناؤنے جرائم کا سلسلہ بند کرےاور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف مسلط کردہ قتل و غارت، بھوک اور محاصرے کی ظالمانہ پالیسی کا خاتمہ کرے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ صیہونی جارحیت کے مجموعی شہداء73283 اور ایک 173864 زخمی ہوچکے ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج مسلسل 284 ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں فائرنگ، فضائی اور توپ خانے کی گولہ باری شامل ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ نام نہاد زرڈ لائن کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا گھناؤنا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan