Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے ثالث ممالک فوری مداخلت کریں: خلیل الحیہ

دوحہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما خلیل الحیہ نے قابض اسرائیل کی طرف سے دانستہ قتل و غارت کے بڑھتے ہوئے جرائم کی مذمت کی ہے جن میں غزہ شہر میں فلسطینی پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خلیل الحیہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ جاری اسرائیلی جارحیت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ قابض اسرائیل سفارتی کوششوں، ثالثیوں اور موجودہ بین الاقوامی ضمانتوں کی پرواہ کیے بغیر اپنے جارحانہ رویے پر گامزن ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کشیدگی کا جاری رہنا ثالثوں اور ضامن ممالک کو ایک بڑی اور فیصلہ کن ذمہ داری کے سامنے لا کھڑا کرتا ہے۔ انہوں نے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قابض حکومت کو اپنی جارحیت بند کرنے پر مجبور کیا جائے تاکہ جنگ بندی معاہدے کے ٹوٹنے اور تصادم کا دائرہ کار دوبارہ پھیلنے سے بچا جا سکے۔

’حماس‘ نے اس سے قبل تصدیق کی تھی کہ قابض اسرائیل کی طرف سے غزہ شہر میں پولیس کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنا کر کیا گیا قتل عام جس کے نتیجے میں نو افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور افسران شامل تھے، ایک ’جنگی جرم‘ ہے۔

حماس نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وضاحت کی کہ اسرائیلی جرم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کے اپنے وعدوں سے منحرف ہونے اور جنگ بندی معاہدے کے مراحل کو مکمل کرنے سے انکار پر اصرار کی عکاسی کرتا ہے۔

آج دوپہر غزہ شہر کے وسط میں میونسپل پولیس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں نو افراد شہید اور پندرہ زخمی ہو گئے۔

غزہ میں وزارت داخلہ اور قومی سلامتی نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل نے غزہ شہر میں سول پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف ایک نیا وحشیانہ قتل عام کیا ہے۔

وزارت نے اپنے بیان میں زور دیا کہ قابض اسرائیل اپنے جرائم کو جواز فراہم کرنے کے لیے جو بھی دعوے کرتا ہے وہ بے بنیاد ہیں اور انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض اسرائیل فلسطینی معاشرے کے اندر انتشار پھیلانے کے مقصد سے پولیس کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیاں ایسے وقت میں جاری ہیں جب قاہرہ میں ثالثوں، مزاحمتی دھڑوں اور ’کونسل برائے امن‘ کے درمیان بات چیت، مذاکراتی دور اور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ کونسل نے حال ہی میں بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ خطے کے لیے امریکی ایلچی جیرڈ کشنر کی موجودگی میں ملاقات کی تھی۔

یہ خلاف ورزیاں جمعہ اکتیس جولائی س2026ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے برعکس ہو رہی ہیں جس میں انہوں نے ’روڈ میپ‘ کے دوسرے مرحلے کو شروع کرنے کے لیے ایک ’نئے معاہدے‘ تک پہنچنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس کے علاوہ غزہ کی پٹی پر جنگ اور جارحیت کے خاتمے کے اس معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں جو دس اکتوبر سنہ 2025ء کو مصری شہر شرم الشیخ میں عرب اور امریکی ثالثی کے ذریعے دستخط ہوا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan