Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ سے آخری اسرائیلی فوجی کا انخلاء مزاحمت کی بڑی فتح ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے اتوار کوزور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے آخری اسرائیلی فوجی کا انخلاء ایک عظیم فتح ہے جو فلسطینی عوام کی عظیم قربانیوں اور ان کی مزاحمت کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ دشمن نے غزہ کی پٹی کی بالادستی اور استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کی مگر فلسطینی قوم نے دشمن کو اس کی اجازت نہیں دی۔

حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیلی شکست کی 17 ویں سال کے موقع پر ایک پریس بیان میں کہا کہ “مزاحمت کا اصرار، اس کے منصوبے کے ارد گرد فلسطینی عوام کی حمایت، فلسطینی مجاھدین کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم نے دشمن کوغزہ سے نکل جانے پرمجبور کیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ قابض ریاست غزہ کی پٹی سمیت پورے فلسطین کو اپنے نو آبادیاتی نظام میں لانے کی سازش کررہی تھی مگر فلسطینیوں نے دشمن کی تمام چالاکیوں کا پوری قوت اور اتحاد کے ساتھ مقابلہ کرکےدشمن کو شکست فاش دی۔

غزہ سے اسرائیلی فوج کےشکست آمیز انخلا پر بات کرتے ہوئے حماس نے کہا کہ دشمن اب بھی غزہ کو نہتا اور اس کے عوام کو دنیا سے الگ تھلگ کرنا چاہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دشمن نے غزہ کی پٹی کی لاکھوں عوام کی کئی سال سے زمینی، فضائی اور بحری ناکہ بندی کررکھی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan