غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں وزارتِ صحت نے اعلان کیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو فلسطینی شہری جامِ شہادت نوش کر گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اس دوران 29 افراد زخمی بھی ہوئے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا کہ گذشتہ گیارہ اکتوبر کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1209 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 3943 ہو گئی ہے اور اس کے علاوہ 803 لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں۔
وزارت صحت نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء کو جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 73,335 ہو گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 174,052 تک جا پہنچی ہے۔
وزارت صحت نے اس امر کی تصدیق کی کہ اب بھی بہت سے شہداء اور متاثرین ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں کیونکہ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ تاحال ان تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہے۔
