غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 73 ہزار 381 ہو گئی ہے۔
وزارتِ صحت نے بدھ کی صبح جاری کردہ اپنی روزانہ رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد بھی بڑھ کر 1 لاکھ 74 ہزار 231 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے ہسپتالوں میں دو شہداء کی لاشیں اور ایک زخمی شہری لایا گیا، جبکہ مزید دو فلسطینی شہری گزشتہ اسرائیلی حملوں میں لگنے والی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
وزارتِ صحت کے مطابق 10 اکتوبر 2025ء کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 1 ہزار 254 فلسطینی شہید اور 4 ہزار 121 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔