Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غرب اردن کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں، متعدد فلسطینی زیرِ حراست

مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کی صبح سے قبل اور علی الصبح مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف شہروں، قصبوں اور دیہات میں چھاپے مارے، متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا اور گھروں و رہائشی عمارتوں کی تلاشی لی۔ یہ چھاپے ایسے وقت میں مارے گئے جب یہودی آبادکاروں نے بھی فلسطینی گھروں پر حملے کیے، جن میں نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں عورتہ نمایاں ہے۔

نابلس میں قابض فوج نے عورتہ میں فلسطینی گھروں پر حملہ کیا، براہ راست فائرنگ کی اور شہریوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ آبادکاروں نے گاؤں کے قریب قائم کیے گئے ایک خیمے میں تین نوجوانوں کو محصور کر رکھا جبکہ حملے کے دوران ایک 17 سالہ لڑکے کو اغوا کر لیا۔ اسی دوران قابض فوج نے بھی گاؤں پر دھاوا بول دیا۔

قابض فوج نے حوارہ چیک پوسٹ کے راستے نابلس میں داخل ہو کر شہر کے شمالی پہاڑی علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا۔ فوج نے نابلس کے شمال مغرب میں واقع گاؤں برقہ میں بھی دھاوا بولا، جہاں متعدد گھروں کی تلاشی لینے کے بعد تین فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

چھاپوں کا سلسلہ نابلس کے مشرق میں واقع بیت فُوریک اور شہر کے جنوب میں واقع عصیرہ القبلّیہ تک بھی پھیل گیا۔ نابلس کے جنوب میں عراق بورین کے اطراف میں یہودی آبادکاروں نے ایک فلسطینی گھر پر حملہ کیا۔

جنین میں قابض فوج نے شہر کے جنوب میں واقع قصبے الزبابدہ پر دھاوا بول کر ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ قابض فوج نے میثلون قصبے میں بھی چھاپہ مارا جبکہ جنین کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں برطاعہ میں کارروائی کے دوران متعدد فلسطینی مزدوروں کو حراست میں لے لیا۔

طولکرم میں قابض فوج نے شہر کے مشرقی محلے میں ایک کیفے پر چھاپہ مار کر متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا اور شہر کے مشرق میں واقع عنبتا قصبے میں بھی داخل ہوئی۔ قلقیلیہ میں قابض فوج نے شہر کے شمال مشرق میں واقع جیوس قصبے پر دھاوا بولا۔

رام اللہ و البیرہ گورنری میں قابض فوج نے بیت ریما قصبے پر چھاپہ مارا اور شدید براہ راست فائرنگ کی۔ رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع قراوت بنی زید میں چھاپے کے دوران جھڑپیں ہوئیں، جبکہ قابض فوج نے کفر عین اور سوردا دیہات میں بھی دھاوا بولا۔

رام اللہ کے مشرق میں واقع برقہ گاؤں میں یہودی آبادکاروں نے ایک فلسطینی گھر پر حملہ کیا، جبکہ اسی دوران قابض فوج نے بھی گاؤں پر چھاپہ مارا۔ قابض فوج نے رام اللہ کے الارسال محلے میں بھی کارروائی کی اور البیرہ کے المصایف محلے میں ایک رہائشی عمارت کی تلاشی لی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے شہر کے شمال میں واقع شعفاط پناہ گزین کیمپ کے راس خمیس محلے پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق میں واقع ابو دیس میں بھی داخل ہو کر صوتی بم اور آنسو گیس کے گولے فائر کیے۔

الخلیل میں قابض فوج نے دورا کے جنوب میں واقع گاؤں الطبقہ پر دھاوا بولا۔ فوج نے شہر میں بھی متعدد گھروں کی تلاشی لی اور کارروائی کے دوران صوتی بم فائر کیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan