Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس: قابض اسرائیل کے جرائم کا مقابلہ کرنا فلسطینی قوم کی قومی ذمہ داری ہے

مقبوضہ فلسطین – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما محمود مرداوی نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف پے در پے ہونے والے حملوں کی تمام تر ذمہ داری قابض اسرائیل اور یہودی آباد کاروں پر عائد کی ہے، جو کہ سلفیت کے مشرق میں واقع قصبے یاسوف پر یہودی آباد کاروں کے حملے کے دوران شہری مشہور یاسین (51 برس) کی شہادت کے بعد سامنے آئے ہیں۔

رہنما محمود مرداوی نے شہید مشہور یاسین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کی شہادت ایک ایسا نیا جرم ہے جو فلسطینی عوام کے خلاف جاری بڑھتے ہوئے مظالم کے ریکارڈ میں کا اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے قصبوں، دیہات اور شہریوں کی املاک پر مسلسل حملے جاری رہنے کے خلاف شدید خبردار کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہودی آباد کاروں کی جارحیت اور اس کے ساتھ کی جانے والی فائرنگ ،فلسطینیوں نیز ان کی املاک پر حملے قابض فوج کی سرپرستی اور تحفظ کے سائے میں انجام پا رہے ہیں، جو کہ فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کے نفاذ میں باہمی کرداروں کی تکمیل کو ظاہر کرتا ہے۔

’حماس‘ رہنما نے مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے باہمی اتحاد کی اشد ضرورت پر زور دیا تاکہ یہودی آباد کاروں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے، دیہات، قصبوں اور کسانوں کی حفاظت کی جا سکے اور زمینی حقائق کو زبردستی بدلنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

محمود مرداوی نے ان حملوں کے مقابلے میں عوامی یکجہتی اور اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کی دعوت دی ، اس بات کی توثیق کی کہ ان حملوں کا بھرپور مقابلہ کرنا ایک قومی ذمہ داری ہے جس کے لیے شہریوں، ان کی زمینوں اور املاک کی حفاظت ناگزیر ہے۔

انہوں نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے جرائم کے تسلسل کے خلاف خبردار کیا اور ان حملوں کا مؤثر جواب دینے نیز فلسطینیوں اور ان کی سرزمین کا دفاع کرنے کے لیے مزاحمتی طریقوں کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ شہری م51شہور یاسین جمعرات کی شام مغربی کنارے کے مقبوضہ شہر سلفیت کے مشرق میں واقع قصبے یاسوف پر یہودی آباد کاروں کے حملے کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

سلفیت گورنمنٹ ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد الرمحی نے اس بات کی تصدیق کی کہ شہری مشہور یاسین قصبے پر یہودی آباد کاروں کے حملے کے دوران لگنے والے کاری زخموں کی وجہ سے جامِ شہادت نوش کر گئے۔

یاسوف کے مشرق میں واقع علاقے النصبہ پر یہودی بستی ’حفات انطون‘ سے تعلق رکھنے والے یہودی آباد کاروں نے آج ایک حملہ کیا، جس کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں دو شہری شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کو پیٹ میں گولی لگی جبکہ دوسرے کو پہلو میں گولی کا ٹکڑا لگا، اس کے علاوہ قابض فوج نے متعدد شہریوں کو بھی گرفتار کر لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan