عرب پارلیمانوں کے اسپیکر ناکہ بندی توڑنے کے لیے غزہ کا دورہ کریں گے- عرب پارلیمان میں قومی سلامتی اور سیاسی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد ابوہدیب نے اعلان کیا ہے کہ یہ دورہ آئندہ ماہ اپریل میں ہو گا- انہوں نے کہا کہ دورے کامقصد غزہ کی محصور فلسطینی عوام کے حالات سے آگاہی حاصل کرنا ہے- الجزیرہ نیٹ نے محمد ابو ھدیب کا قول نقل کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں عرب پارلیمان کے اجلاس میں عرب ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکر ز اور ارکان پر مشتمل وفد تشکیل دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں عرب سربراہی کانفرنس کے بعد غزہ کا دورہ کرے گا- اس دورے کا مقصد فلسطینی عوام کے حالات سے آگاہی اور ان سے اظہار یکجہتی کرنا ہے- عرب پارلیمان نے دورے کے حوالے سے ضروری رابطے کئے ہیں- واضح رہے کہ عرب لیگ کے زیر نگرانی عرب پارلیمان کے اتحاد کے وفد نے گزشتہ ماہ غزہ کا دورہ کیا تھا اور فلسطینی آئینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی