Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا کا اسرائیل کے ساتھ تعاون جاری، حماس کے مزید 07 حامی اغوا

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia2

مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام ملیشیا نے اسرائیلی فوج کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے نام پر اپنے ہم وطنوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حماس کے مزید 07 کارکنوں اور رہنماؤں کو اغوا کر لیا ہے۔ الخلیل میں زیر حراست دو فلسطینیوں پر بہیمانہ تشدد کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جنین میں عباس ملیشیا نے نجاں یونیورسٹی میں اسلامک بلاک کے سابق ترجمان انجینئر محمد احمد جرادات کو اغوا کر لیا گیا۔ انجینئر جرادات 2006 اور 2007 میں نجاح یونیورسٹی کے اسلامک بلاک کی ترجمانی کرتے رہے ہیں۔ انہیں اس سے قبل عباس ملیشیا کی محکمہ سراغ رسانی کے اہلکار 2009ء میں بھی پانچ ماہ تک حراست میں رکھ چکے ہیں۔ ضلع الخلیل سے کرم فارس نامی شہری کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کر کے انہیں اغوا کر لیا گیا۔ نابلس سے الحاج سعید لطفی دویکات اور ان کے بھائی عبد الرحیم کو بھی گھر پر چھاپہ مار کر اغوا کیا گیا۔ دوسری جانب موصولہ اطلاعات کے مطابق الخلیل سے دو روز قبل اغوا کیے جانے والے سابق اسیر زیاد اسحاق خلیل زغیر کو تاحال رہا نہیں کیا گیا اور دوران تفتیش بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے وہ یطا کے ایک خیراتی ادارے میں کام کرتے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan