Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس میں شدید جھڑپیں، مسجد اقصی کے گرد سکیورٹی بڑھا دی گئی

palestine_foundation_pakistan_protest-palestinians1

اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کی علاقے سلوان کی کالونیوں پر حملے کے بعد اہالیان القدس اور اسرائیلی فوج کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں، صہیونی فوج نے مسجد اقصی، حرم قدسی کے تمام دروازوں اور القدس کے اولڈ میونسپلٹی میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز فجر کے بعد صہیونی فوج نے بستان کی مختلف کالونیوں، وادی حلوہ اور اطراف پر دھاوا بولا جس پر اہل علاقہ میں غم و غصہ کی شدید لہر دوڑ گئی اور کچھ دیر بعد ان کی اسرائیلی فوج کے ساتھ باقاعدہ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر اشک آور گیس کے شیل برسائے اور گھروں پر فائرنگ بھی کی۔ عربوں کے بھیس میں صہیونی مخصوص فوجی یونٹ بھی علاقے میں داخل ہو گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے مسجد اقصی کا گھیراؤ کر لیا ہے۔ اس کے تمام دروازوں پر فوجیوں کی بڑی تعداد تعینات کر دی گئی ہے۔ القدس کی اولڈ میونسپلٹی میں جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کر کے شہریوں کو روکا جا رہا ہے۔ صہیونی فوج حسب سابق سکیورٹی کے نام پر فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکتی رہی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan