Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے حماس کے11 کارکن گرفتار کر لیے

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel10

مغربی کنارے میں امریکا اور اسرائیل کی تربیت یافتہ محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکیورٹی فورسز کا اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تازہ کارروائیوں میں رام اللہ، قلقیلیہ، طولکرم، جنین اور الخلیل سے ایک درجن کے قریب افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے، گرفتارہونےوالے تمام افراد حماس کے کارکن بتائے جاتے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح عباس ملیشیا نے رام اللہ میں حماس کے خلاف گرفتاریوں کی مہم شروع کی اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ اس دوران حال ہی میں اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے چار اراکین محمود برغال، محمد فائز بدرہ، بلال ابو شلبانہ اور شادی براش شامل ہیں۔

ادھر رام اللہ میں عباس ملیشیا نے کالج کے ایک طالب علم یوسف عنایہ کو گرفتار کرلیا، واضح رہے کہ یوسف عنایہ کو پہلے بھی قلقیلیہ سے ایک مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔

جنین میں چھاپے کے دوران عباس ملیشیا نے سکول کے استاد معین رفیق کے گھر پر حملہ کیا، گھر کی قیمتی چیزوں کی توڑ پھوڑ کے بعد ان کے ذاتی لیپ ٹاپ کو قبضے میں لینے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ الخلیل میں ایک خیراتی ادارے کے سربراہ اور سابق استاد احمد جبریل عاشور کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ طولکرم سے سے بھی متعدد افرادکو حراست میں لے کر انہیں تفیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan