Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

انسانی حقوق کے مندوبین امداد جمع کرنے کے لیے کوشاں

palestine_foundation_pakistan_human-rights-activists مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے مندوبین نے جمعہ کے روز ترکی کے شہر استنبول میں ایک پریس کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ اور اس سلسلے میں دور دور تک آواز پہنچائی جائے گی۔ کانفرنس میں جہاد گوکڈمیر چئیرمین”مظلوم در”، “نجاتی جیلان” سربراہ رضاکارانہ وقف بورڈ ترکی، ترکی کی سیاسی جماعت السعادہ کے راہنما اورل ارگان، اور ترکی کے گریٹرالائنس کے راہنما بیرم کاراجان سمیت امریکا، برطانیہ، یونین اور انڈونیشیا کے سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کےمندوبین نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انسانی حقوق کے مندوبین نے کہا کہ وہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے نہ صرف ترکی میں اس کی آگاہی مہم چلائیں گے بلکہ یورپ سمیت دنیا کے دیگر ممالک تک یہ آواز پہنجائی جائے گی۔ کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے لیے سمندر کے راستے 10 مئی کو امدادی قافلے روانہ ہوں گے اس کے لیے پہلے ہی سے قافلے کا”سلوگن” ہماری منزل فلسطین اور آزادی زاد راہ” مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس نعرے کو لے کر فلسطین میں سے یورپ اور ترکی سے انڈونیشیاتک جائیں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یلدرم نے کہا کہ غزہ کے شہری گذشتہ چار برس سے استعمال کی بنیادی نوعیت کی اشیاء سے بھی محروم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش اور ادویات غزہ کے شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے، جس کی فوری فراہمی تمام اسلامی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ کمیٹی نے امدادی قافلے کے لیے دو بحری جہاز کی خریداری کا بھی فیصلہ کیا،ایک قافلے کے شرکاء کے لیے جبکہ دوسرا سامان کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس موقع پر یونان سے تعلق رکھنے والے والے انسانی حقوق کے مندوب فینگلوس نے عالمی برادری کی طرف سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی پر اختیار کردہ خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دنیا غزہ میں انسانی مسائل اور بحران کی ذمہ دار ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan