Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عالمی پارلیمان سے فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے مطالبات

palestine_foundation_pakistan_victory5

فلسطینی اسیر اراکین پارلیمینٹیرینزکی رہائی کے لیے کوشاں” مہم برائے رہائی اسیران” نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، اسلامی دنیا، عرب ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک کی پارلیمان کو لکھے خطوط میں فلسطینی اسیران سے اظہار یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعہ کے مہم کی جانب سے دنیا بھر کی مختلف پارلیمان اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف صہیونی جیلوں میں پاپند سلاسل ہزاروں قیدی اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال پر ہیں، ایسے میں قیدیوں کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی پارلیمان کو اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی بارہ بڑی اور تین سینٹرل جیلوں میں آٹھ ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور مریض قیدیوں کی بھی ہے۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں پر مظالم کی وجہ سے قیدیوں کو بھوک ہڑتال پر مجبورکیا گیا ہے، ایسے میں دنیا بھرکی پارلیمان بالخصوص اسلامی اور عرب ممالک کی پارلیمان کا اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے کہ وہ اپنے اپنے ملکوں میں فلسطینی قیدیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔

مہم کی جانب سے اسلامی کانفرنس، عرب لیگ، عالمی پارلیمنٹیرینز اتحاد، عرب پارلیمنٹیرینز الائنس اور دیگر اداروں کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں، ان خطوط میں انہیں فلسطینی قیدیوں کی صہیونی عقوبت خانوں میں موجود تعداد، صہیونی حکام کے مظالم، قیدیوں مشکلات اور ان کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیاگیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan