Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عالمی شہرت یافتہ فلسطینی پروفیسر کی انتظامی حراست میں مزید 3 ماہ کی توسیع

palestine_foundation_pakistan_israeli-jail

نجاح یونیورسٹی میں فزکس کے پروفیسر ڈاکٹرعصام الا شقر، جو 2009سے اسرائیلی جیل میں مقید ہیں، کی انتظامی نظر بندی کی مدت پھر تین ماہ کیلئے بڑھا دی گئی ہے۔ پروفیسر عصام کے وکیل اور تضامن انسٹیٹیوٹ برائے انسانی حقوق کے محقق احمد بیتاوی کے مطابق یہ فیصلہ عوفر ملٹری کورٹ کی طرف سے سنایا گیا۔ 2009سے یہ پانچویں بارانتظامی حراست کی مدت بڑھائی گئی ہے۔احمد بیتاوی نے کہا کہ پروفیسرعصام شدید اعصابی تناو کے شکار ہیں،ان کے گردوں میں تکلیف ہے. وہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض بھی ہیں، جس سے ان کی آنکھیں مکمل طور پر بینائی سے محروم ہوسکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر پروفیسر عصام کا تسلی بخش علاج نہیں ہوا تو ان کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پروفیسر اشقر نجاح یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے بانیوں میں قرار دئیے جاتے ہیں ۔انہوں نے کئی تحقیقی مقالے لکھے ہیں جنکی عالمی سطح پرعلمی اور تحقیقی حلقوں میں کافی پزیرائی ہوئی ہے۔ وہ اس گرفتاری سے پہلے تین سال کی جیل کاٹ چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan