Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صیہونی وزیراعظم کی ڈھٹائی

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister18

صیہونی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نےغزہ کےمحصورشہریوں کےلئےامدادی سامان لےجانےوالےقافلےپرحملےکی تحقیق کرنےوالے کمیشن کےسامنےاس حملےکومثالی شجاعت سےتعبیرکیاہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کےمطابق نتن یاہو نےتحقیقی کمیشن کےسامنےدعوی کیاکہ اسرائیل نےان کاروائیوں میں بین الاقوامی معیار اورقوانین کےمطابق عمل کیاہے۔ نتن یاہو نے غزہ پٹی کےمحاصرےکوقابل جوازاقدام قراردیا۔ غزہ کےلئےامدادی قافلےپر حملے کےبارےمیں صیہونی حکومت کی تحقیقی کمیٹی پانچ افراد پرمشتمل ہے جس میں پانچو اسرائیلی ہیں۔اس کمیٹی میں دو غیرملکی ناظربھی موجود ہيں لیکن انھیں اظہار رائےکاحق نہيں ہے۔ صیہونی فوجیوں نےمئی کےمہینےمیں غزہ کےلئےامداد لےجانےوالے قافلےپر حملہ کرکےکم سےکم نو امن کارکنوں کوجاں بحق کردیاتھا جس پرعالمی برادری نےسخت ردعمل ظاہرکیاتھا۔ غزہ پٹی سن دوہزارسات سےصیہونی حکومت کےمحاصرےمیں ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan