Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکی ایلچی کی مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کے نئے دورکے لیے آمد

palestine_foundation_pakistan_george-mitchell-washingtons-special-middle-east-envoy1

فلسطینی غیر آئینی صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ براہ راست کے لیے تیاری کے اعلان کے بعد امریکا کے مشرق وسطیٰ کے بارے میں خصوصی ایلچی جارج میچل آج اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کر رہے ہیں، وہ یہاں پہنچ کر مذاکرات کے انتظامات کریں گے۔ محمود عباس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ اس حقیقت کے باوجود دیا گیا ہے جب القدس میں یہودی آباد کاری اور اسلامی مقدسات کو یہودی رنگ میں رنگنے کی کارروائیاں جاری ہیں، اور نیتن یاھو نے یہودی بستیوں کی تعمیر پر پابندی کے فیصلے کو توسیع دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ امریکا اوباما انتظامیہ نے فریقین پر جلد سے جلد براہ راست مذاکرات شروع کرنے پر زوردیا ہے ذرائع کے مطابق ”جارج میچل فریقین کے تحفظات دور کرنے کے لیے ایک دن گزاریں گے اور وہ بدھ کو واپس امریکا آ جائیں گے” امریکی ایلچی ایسے وقت میں مشرق وسطیٰ کا دورہ کر رہے ہیں جب اوباما انتظامیہ اسرائیل اور فلسطینیوں پر ستمبر تک براہ راست مذاکرات شروع کرنے کے لیے دباٶ ڈال رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں کیے جانے والے بہت زیادہ کام کے پیش نظر سینٹر میچل اس بات کا جائزہ لینے کی کوشش کریں گے کہ کیا دونوں فریق فی الواقعی براہ راست مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan