صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے یہودی بستیوں کی توسیع پر تاکید کرتے ہوۓ دعوی کیا ہے کہ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہے ۔ فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنیامین نیتن یاہو نے امریکہ میں موجود سب سے بڑی صیہونی لابی ایپک کے سالانہ اجلاس میں عالمی تنقیدوں کو نظر انداز کرتے ہوۓ مشرقی بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوۓ دعوی کیا کہ بیت المقدس اسرائيل کا دارالحکومت ہے ۔ اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ نیتن یاہو نے بیت المقدس میں تعمیرات کے نۓ منصوبوں اور تل ابیب اور واشنگٹن کے تعلقات میں پیدا شدہ کشیدگی کی جانب اشارہ کۓ بغیر کہا کہ اس بات پر زور دیا کہ اسرائيل بدستور امن کا پابند ہے ۔