Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

برطانیہ میں اسرائیلی سفیر کی ملک بدری پر حماس کا خیر مقدم

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades14

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے حکومت برطانیہ کی جانب سے ملک میں تعینات اسرائیلی سفیر کی حماس کے راہنما محمود المبحوح کے قتل کےالزام میں ملک بدری کے فیصلے کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مبحوح کے تمام قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ان کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

منگل کے روز غزہ میں حماس کے پارلیمانی گروپ” اصلاح و تبدیلی” کے رکن ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے لندن کی جانب سے حماس کے راہنما محمود المبحوح کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے اور اسرائیلی سفیرکی ملک بدری کے کے فیصلے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ برطانیہ کے اس اقدام سے مبحوح کے قتل کی تحقیقات میں مدد ملے گی، اور اس سے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب اور دہشت گردی کے لیے دوسرے ملک کے استعمال پراس کے خلاف کارروائی کی راہ ہموار ہو گی۔

ڈٓاکٹربردویل نے کہا کہ سفارت کار کی ملک بدری یقیناً ایک احسن اقدام ہے تاہم اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم کے ارتکاب، دوسرے ملک کی سرزمین کو دہشت گردی کے استعمال کرنے اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے پر کڑی سزا دینے کے لیے اس کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں کارروائی ضروری ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری دنیا حماس کے لیڈر کے بیس جنوری کو دبئی میں گھناؤنے قتل اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف یکساں موقف اختیار کرتے ہوئے اس جرم پر صہیونی حکام کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی حمایت کرے۔

ادھر حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری نے برطانیہ کی جانب سے سفارت کار کی ملک بدری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی سفارت کار کی برطانیہ بدری اسرائیل کے مبحوح کے قتل میں ملوث دلائل میں ایک اضافی ثبوت ہے۔ اب یہ امر کھل دنیا کے سامنے آ چکا ہے کہ اسرائیل بطور ریاست مبحوح کے قتل اور دبئی میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

ادھر گذشتہ روز برطانوی اخبار” ڈیلی ٹیلگراف” نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ محکمہ خارجہ نے ملک میں تعینات ایک صہیونی سفارت کار کو طلب کر کے حماس کے راہنما محمود مبحوح کے قتل میں موساد کے ایجنٹوں کی طرف سے برطانیہ کے جعلی پاسٹورٹوں کے استعمال کے ثبوت پیش کیے۔ بعد ازاں برطانوی پاسپورٹ کے غیر قانونی اور جعلی طور پر استعمال کے تحت برطانیہ نے بطور احتجاج اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکال دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan