Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کی 48 گھنٹوں کے لئے ناکہ بندی

iof-closure-aqsa اسرائیلی وزیر دفاع ایہود براک نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ 48 گھنٹوں کے لئے مغربی کنارے کی کو مکمل طور پر سیل کر دیں۔ فوجی ترجمان نے ناکہ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہفتے کی نصف شب تک جاری رہے گی۔ بہ قول ترجمان یہ اقدام “سیکیورٹی وجوہات”، جن میں خود کش حملوں کا خدشہ بھی شامل ہے، کی بنا پر اٹھایا گیا ہے۔ مغربی کنارے کو جمعرات نصف شب کے بعد مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا۔ بدامنی کے خدشے کے پیش نظر اسرائیلی پولیس نے پچاس برس سے کم عمر افراد کی مسجد اقصی میں نماز جمعہ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں یہودیوں کے لئے سولہ سو نئے گھروں کی تعمیر کے اعلان کے بعد گذشتہ جمعہ کے موقع پر بھی ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ اسرائیلی فوجی اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ مذہبی رہ نما، اساتذہ، طبی عملہ اور صحافیوں پر ناکہ بندی کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔ سنہ 2000ء کے بعد دوسری انتفاضہ بپا ہونے کے بعد اسرائیل اہم تعطیلات پر خود کش حملوں کے خدشات کو بنیاد بنا کر مغربی کنارے کو سیل کرتا چلا آیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan