اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاندان کا خیمہ اکھیڑ دیا – ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ کے ملازمین نے الغاوی خاندان کا خیمہ اکھیڑدیا اور وہاں موجود تمام اشیاء قبضے میں لے لیں – پولیس کے جانے کے بعد غیر ملکی کارکنوں اور ’’اب امن ‘ ‘ نامی یہودی تحریک کے لوگوں نے خیمہ دوبارہ نصب کردیا – واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی پولیس نے ناصر الغاوی کو پندرہ دن کے لیے شہر بدر کردیاتھا-