Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی جیلوں میں قید خواتین کی حالت انتہائی نا گفتہ بہہ: فدا ماجدہ

palestinian-prisoners5 نابلس میو نسپل کو نسل کی ممبر اور سابق قیدی ماجدہ فدا نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں مقید فلسطینیوں کی حالت انتہائی نا گفتہ بہہ ہے اور انہیں جان بوجھ کر طبی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ فدا کا یہ بیان احرار سنٹر برائے محبوسین کی طرف سے منگل کو شائع ہوا اور اس میں مزید کہا گیاہے کہ بہت ساری محبوس خواتین دل اور پوشیدہ جنسی امراض میں مبتلا ہیں لیکن انہیں صرف ایکومول نامی گولیاں فراہم کی جاتی ہیں۔ فدا نے کہا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے جیل کے اندر مطالعے کیلئے سائنسی کتابوں کے داخلے اور گھر والوں سے ملاقاتوں پر قدغن لگائی ہے۔ اسکے علاوہ کئی ٹی وی چینلز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ ہاشرون جیل کی انتظامیہ قیدیوں کے ساتھ انتہائی توہین آمیز برتاؤ اختیار کرتی ہے ۔فدا ماجدہ جو خود دوا ساز بھی ہیں نے جیل انظامیہ پر الزام لگایا کہ وہ قیدیوں کو خوراک میں قلیل تعداد میں صرف آلو اور گاجر فراہم کرتے ہیں اور جیل کی کنٹین میں غذائی اجناس اتنے مہنگے داموں میں فروخت کی جاتی ہیں جو قیدیوں کی قوت خرید سے باہر ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan