Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شام کے امدادی قافلے کی رفح بارڈر کے راستے غزہ آمد

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-irish-mv-rachel-corrie2

ینی بارڈر حکام کے مطابق شام سے امدادی اشیاء لے کر ٹرکوں اور کاروں کاایک قافلہ مصری راستے سے رفح بارڈر سے بخیریت غزہ پہنچ گیا ہے. محکمہ بارڈر کی جانب سے جاری ایک تازہ بیان کے مطابق شامی امدادی اداروں کے رضاکاروں اور ڈاکٹروں پر مشتمل 26 رکنی وفد جمعرات کی شام غزہ پہنچا. قافلے کے ہمراہ آنے والے بعض امدادی سامان کے ٹرک جمعہ کے روز سمندری راستے سے آتے ہوئے العوجہ گذرگاہ سے غزہ داخل ہوں گے. بیان کے مطابق شامی حکومت اور عام شہریوں کی جانب سے 650 ٹن امدادی سامان کی کھیپ لے کرایک بحری جہاز دو روز قبل دمشق سے روانہ ہوا تھا. امدادی سامان میں 40 ٹن ادویہ شامل ہیں جبکہ دیگر سامان میں کپڑے، اشیائے خورنوش اور بچوں کے لئے کتابیں اور اسٹیشنری شامل ہے. شامی امدادی کارکنوں اور امدادی قافلے کے رفح پہنچنے پر فلسطینی حکومت کے کئی وزراء اور اہم شخصیات نے ان کا استقبال کیا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan