Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکی صدر کا عرب ممالک سے اسرائیل سے تعلقات کے قیام کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_barack-obama-us-president16

امریکی صدر براک اوباما نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان قیام امن کے لیے جاری کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کریں. نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے براک اوباما نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر پرعائد پابندی کی مدت میں توسیع کرے جبکہ عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی راہ ہموار کریں. انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان راست مذاکرات تین ہفتے سے جاری ہیں اور ان میں فریقین ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں، ہم ماضی کی طرح بات چیت کے ناکام تجربات کو دوبارہ دوہرانا نہیں چاہتے. ایسے میں عالمی برادری کو بھی اس امن عمل کی حمایت کرنا ہو گی تاہم عرب ممالک کا کردار کلیدی ہو گا. براک اوباما کا کہنا تھا کہ ہم چھ عشروں کے بعد بڑی مشکل سے فلسطین کے مسئلے کے حل کی طرف اہم قدم اٹھا رہے ہیں. وہ تمام عرب ممالک جو خطے میں امن کا خواب دیکھ رہے ہیں انہیں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطینی اور اسرائیلی کوششوں کی پشیتیابی کرنا ہو گی. اور یہ صرف اسی وقت ممکن ہے کہ عرب ممالک کے فلسطینیوں اور اسرائیل کے ساتھ یکساں دوستانہ تعلقات قائم ہوں. دوسری جانب امریکی اراکین کانگریس ایک یادداشت پر دستخط کر رہے ہیں جس میں امریکی صدر پر زوردیا جائے گا کہ وہ فلسطینی صدر محمود عباس سے مطالبہ کریں کہ اسرائیل کی طرف سے یہودی آبادکاری جاری رکھنے کے باوجود وہ اسرائیل سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں. اب تک ڈیموکریٹس اور ریپبلیکن اراکین کانگریس کے چند ممبران نے یادداشت پر دستخط کیے ہیں توقع ہے کہ جلد ہی امریکی کانگریس کی اکثریت اس کی حمایت میں اپنے دستخط کرے گی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan