Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

سیز فائر کی خلاف ورزی پر حزب اللہ کا راکٹ و ڈران سے جوابی حملہ

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اس کی افواج پر راکٹ برسائے ہیں، جبکہ حزب اللہ نے بعد ازاں تصدیق کی کہ انہوں نے قابض دشمن کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں راکٹوں کی بوچھاڑ اور ڈرون طیاروں کا ایک دستہ روانہ کیا ہے۔

حزب اللہ نے وضاحت کی کہ اس کا حملہ جنوبی لبنان میں قابض فوج کے ایک آرٹلری مرکز کو نشانہ بنانے کے لیے تھا جو کفر گلعادی بستی میں واقع ہے۔ حزب اللہ نے زور دے کر کہا کہ یہ حملہ جنوبی لبنان کے قصبے یحمر الشقیف پر قابض اسرائیل کے حالیہ سفاکانہ حملے کا منہ توڑ جواب ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں اشارہ کیا گیا ہے کہ لبنان سے ڈرون طیارہ چھوڑے جانے کے بعد شمالی علاقوں میں دو یہودی بستیوں میں سائرن بج اٹھے، فوج نے اس بات کو مسترد کیا کہ یہ کسی قسم کی غلط تشخیص کا نتیجہ تھا۔

قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے علاقے رب الثلاثین میں اس کی افواج پر کئی راکٹ داغے ہیں، فوج نے مزید کہا کہ اس نے اس لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے یہ راکٹ داغے گئے تھے۔

قابض اسرائیلی فوج کے بیان میں راکٹوں اور ڈرون طیارے کے داغے جانے کو سیز فائر کی واضح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

یہ کارروائی جنوبی لبنان میں مسلسل پانچویں روز جاری میدانی کشیدگی کے سائے میں ہوئی ہے، جو قابض اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نتیجہ ہے، جبکہ اسی دوران لبنان واشنگٹن میں ہونے والی بالواسطہ مذاکرات کی نئی نشست کی تیاریوں کے لیے سیاسی و سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد دیہاتوں بشمول بیت لیف، شمع، البیاضہ، الناقورہ اور بنت جبیل میں گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو دھماکوں سے اڑانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

رپورٹس بتاتی ہیں کہ قابض اسرائیل ایک نام نہاد گریٹر اسرائیل کے منصوبے کے تحت جنوبی لبنان میں نئے زمینی حقائق مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کے ذریعے وہ 50 سے زائد دیہاتوں کے باشندوں کی واپسی روکنا چاہتا ہے، اس کے علاوہ وہاں تقریباً 20 فوجی مراکز قائم کرنے کے منصوبے اور دیہاتوں کی منظم تباہی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan