Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

ریڈ ربن مہم کے تحت فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں عالمی اپیل

لندن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ریڈ ربن مہم نے دنیا بھر میں فلسطینی قیدیوں کے عالمی دن (17 اپریل) کے موقع پر وسیع عوامی شرکت کی اپیل کرتے ہوئے 17 سے 19 اپریل کے ہفتے کے دوران سڑکوں، چوراہوں اور شہروں کے مراکز میں احتجاجی اور یکجہتی پروگراموں کو متحرک کرنے پر زور دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں فلسطینی قیدی اور یرغمال افراد اسرائیلی جیلوں میں سخت ترین حالات میں قید ہیں، جہاں تشدد، طبی سہولیات کی کمی اور بغیر مقدمے کے حراست جیسے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اس وقت:

  • 9,600 سے زائد قیدی
  • 86 خواتین
  • تقریباً 350 بچے
  • 3,532 انتظامی قیدی
  • 1,251 “غیر قانونی جنگجو” قرار دیے گئے افراد
  • 326 شہداء (قید کے دوران)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 19 ممالک میں 144 مختلف پروگراموں کی تصدیق ہو چکی ہے جو عالمی یکجہتی میں اضافے کا ثبوت ہیں، تاہم مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

ریڈ ربن مہم کے کوآرڈینیٹر عدنان حمیدان نے کہا کہ “علامتیں پیغام پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جس طرح دیگر تحریکوں نے اپنی علامتوں کو نمایاں کیا، اسی طرح ریڈ ربن کو بھی عالمی سطح پر شناخت بنانا ہوگا تاکہ دنیا کو قیدیوں کی حالتِ زار یاد دلائی جا سکے۔”

ڈاکٹر مصطفیٰ برغوثی نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کو “یرغمال” کہنا ان کی اصل صورتحال کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ انہیں فوجی عدالتوں میں غیر منصفانہ ٹرائلز اور بغیر الزام کے قید کا سامنا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مہم نے دنیا بھر کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ریڈ ربن پہنیں، قیدیوں کی تصاویر اٹھائیں اور سوشل میڈیا پر یکجہتی مہم کو مزید مؤثر بنائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan